لاہور:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نےعدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل ثابت کردیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا کہ دوست مزاری ایک اور وجہ ہےجس کےباعث تُمن داری نظام کاخاتمہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے ڈپٹہ اسپیکر دوست مزاری سے متعلق کہا کہ زندگی میں اس شخص نے کبھی کام نہیں کیا،استحقاق اسےمیسرہےاور یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تک سمجھنے سےقاصرہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ دوست مزاری نےعدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کیا ہے، اس کی انتخابی مہم چلا کر میں آج نہایت شرمندہ ہوں، اس کےپاس تحریک انصاف کاٹکٹ تھا۔
انہوں نے دوست مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرمقصد پر یقین اور اپنےفیصلوں کو اپنانےکی تم میں ہمت ہےتو سامنےآکر مقابلہ کرو، تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و حضرات اور قائدین نےصفِ اوّل میں لڑائی لڑی۔
نہایت شرمندہ ہوں۔اگرمقصد پر یقین+اپنےفیصلوں کو اپنانےکی تم میں ہمت ہےتو سامنےآکر مقابلہ کرو۔تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نےصفِ اوّل میں لڑائی لڑی۔ہم تو محافظین کےنرغےمیں ہونےکےباوجود اپنی کرسی میں دُبک کر بیٹھےنہ ہی خوف سےلرزتےرہے۔
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 24, 2022
سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہم تو محافظین کےنرغےمیں ہونےکےباوجود اپنی کرسی میں دُبک کر بیٹھےنہ ہی خوف سےلرزتےرہے۔

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل








