اسلام آباد: وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کے ساتھ سننے کی استدعا کی گئی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے ، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف فیصلے میں عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی ، 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔
درخواست کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظر ثانی کی دائر درخواستوں پر بھی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت
دوسری جانب سپریم کورٹ آج سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ سے حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سیاسی جماعتوں کے قائدین کے سپریم کورٹ داخلے پر پابندی عائد
سپریم کورٹ انتظامیہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے سپریم کورٹ داخلے پر پابندی عائدکردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے داخلے پر پابندی عائد کردی ، صرف کیس سے متعلقہ وکلاء اور فریقین کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔
سیکیورٹی انتظامات
کیس کی سماعت کے پیش نظر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے باہر تعینات کردی گئی ہے ۔
ریڈ زون میں اراکان اسمبلی اور میڈیا کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایکسپریس چوک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago



