لاہور: سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک میں فوری الیکشن کیلئے آمادہ کیا جارہا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری اور ملک کی ایک اہم شخصیت دبئی میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ملک میں فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے، حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔
آصف زرداری دوبئی میں۔۔۔ملک کی ایک اہم شخصیت دوبئی میں۔۔۔!!!
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) July 25, 2022
آصف زرداری کو فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے
حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔۔۔!!!
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے تھے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں پر ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔
بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ 'اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں۔‘

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 5 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 10 گھنٹے قبل