اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ نےفل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے جبکہ حمزہ شہباز کے وکیل کو مزید وقت دینے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے کیس کی آج دوبارہ سماعت کی، دوران سماعت دن بھر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر کے رولنگ کے خلاف فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔
مختصر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کہا کہ وکلاء نے فل کورٹ بنانے اور میرٹ پر دلال دیے، معاملے کی بنیاد قانونی سوال ہے کہ اراکین اسمبلی کو ہدایت پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں، وکلاء کی درخواست پر سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی جاتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکلاء کو موقع دیتے ہیں کل عدالت کو مطمئن کریں، عدالت کے سامنے سوال آرٹیکل 63 اے کے تحت ہدایات کا ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 19 گھنٹے قبل

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

بنوں : امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 19 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 منٹ قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- 31 منٹ قبل

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 24 منٹ قبل

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 20 گھنٹے قبل

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- 2 گھنٹے قبل










