ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس:پی ڈی ایم نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پی ڈی ایم کی حکومتی اتحادمیں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس بینچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، ہم نے استدعا کی تھی کہ کیس کو 3 ججز نہیں بلکہ فل کورٹ سنے، فل کورٹ نہ بنایاگیا تو ہم بھی عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہےکوئی ادارہ مداخلت نہ کرے، عدالت میں ہمارے وکلا نے بینچ کو آئین کے مطابق مشورہ دیا، بدقسمتی سےعدلیہ نے غیرجانبداری سے ہمارے مطالبے پر غور کے بجائے اسے مسترد کردیا۔
پریس کانفرنس میں شریک پی ڈی ایم جماعتوں کے دیگر رہنماؤں میں سے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب امتحان سپریم کورٹ کا ہے، ہم نےکہا تھا فیصلہ فل کورٹ کا ہوگا تو پورا پاکستان قبول کرےگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نےعدالتی کارروائی کابائیکاٹ کردیا ہے، حکومتی اتحاد نے فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا، جب ایک ادارے سے متعلق فیصلہ دیا جا رہاہےتو عدلیہ کے بھی پورے ادارےکوبیٹھنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں عدالت نے حکمران اتحاد کی فل کورٹ بینچ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل گیارہ بجے تک ملتوی کر دی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 17 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 12 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل



