اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا جبکہ 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 13ہزار439 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.76 فیصد رہی جبکہ کورونا کے 184مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 26 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 26, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,439
Positive Cases: 371
Positivity %: 2.76%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 184
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان: پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے پر پابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، قیمت عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں جاری بربریت ،ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 44 منٹ قبل

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- ایک گھنٹہ قبل