Advertisement
TheMaryamNSharif
Advertisement

عالمی وبا : دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 22لاکھ سے بڑھ گئی

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد22لاکھ16ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد10کروڑ26لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 31st 2021, 12:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات  کا سلسلہ   تھم نہیں سکا ،  دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔  امریکہ میں  ایک روزمیں2100سے زائدافراد ہلاک جبکہ  اموات کی مجموعی تعداد4 لاکھ45ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکامیں مریضوں کی تعداد2 کروڑ64لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر  موجود ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں  کوروناکے7ہزارنئے مریض سامنےآگئے،  جس کے بعد  کورونامریضوں کی مجموعی تعداد1کروڑ 7لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ بھارت میں ایک روز میں22سے زائد افراد جان سے گئے،  کوروناسے اموات کی   مجموعی تعدادایک لاکھ54ہزارسےزائد ہو گئی ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں   کورونا سے 2 لاکھ 21ہزار  اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں کورونا سے ایک روز میں594ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، روس میں اب تک72ہزارسے زائد افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ روس میں مریضوں کی تعداد38لاکھ سے زائد ہوگئی ۔  فرانس میں اب تک کورونا سے75ہزارسے زائد اموات  جبکہ مریضوں کی تعداد31لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اسپین میں کورونا سے 513 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک کوروناسے58ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔ اسپین میں  کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد28لاکھ سے زائد ہوگئی۔

  برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں  کورونا کیسز میں اضافے کے بعد  17جولائی تک لاک ڈاؤن   بڑھا دیا گیا ہے۔  برطانیہ میں ایک روز میں مہلک وائرس سے1245افراد موت کی وادی میں چلے گئے،  اموات  کی  مجموعی تعدادد1لاکھ  4ہزارسے    زائد ہوچکی ہیں  جبکہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہنا ہے  کہ اس وقت 54 لاکھ افراد کو دو ویکسینز کی پہلی خوراک دی جاچکی  ہے جبکہ یومیہ 4 لاکھ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔ اٹلی میں اب تک کوروناسے87ہزار سے زائد اموات جبکہ مریضوں کی تعداد25لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ میکسیکو میں کورونا سے1506اموات رپورٹ ہوئیں، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1لاکھ55ہزارسے زائد ہے ۔ ساؤتھ افریقہ میں قاتل وباء43ہزارافراد کی جانیں لے گیا جبکہ ایران میں اب تک57ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔

کورونا سے دنیابھر میں 7کروڑ سے  زائد افراد صحت یاب  ہوچکے ہیں ، خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

Advertisement
TheMaryamNSharif
پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ، امریکی صدر

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ، امریکی صدر

  • 40 minutes ago
اسرائیل کا تہران میں امام حسین یونیورسٹی سمیت  سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹس پر حملے کا دعویٰ

اسرائیل کا تہران میں امام حسین یونیورسٹی سمیت سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹس پر حملے کا دعویٰ

  • 5 hours ago
ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹر کرنے کا اختیار

ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹر کرنے کا اختیار

  • 3 hours ago
ایران  اور اسرائیل جنگ میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے: ملالہ یو سفزئی 

ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے: ملالہ یو سفزئی 

  • an hour ago
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے ، سپریم لیڈر

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے ، سپریم لیڈر

  • 3 hours ago
امریکی صدر  کسی ملک کو بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی صدر کسی ملک کو بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ

  • 2 hours ago
 آن لائن ٹیکسی سروس کریم  کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

 آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

  • 3 hours ago
کراچی میں کانگو وائرس سے  شخص ہلاک

کراچی میں کانگو وائرس سے شخص ہلاک

  • 2 hours ago
فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 hours ago
ٹرمپ، مودی رابطہ: نریندر مودی  کا پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار ، بھارتی میڈیا

ٹرمپ، مودی رابطہ: نریندر مودی کا پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار ، بھارتی میڈیا

  • 2 hours ago
شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان، بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتربندرہیں گے

شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان، بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتربندرہیں گے

  • 4 hours ago
 وفاقی حکومت کا سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں  8 فیصد کمی کا اعلان

 وفاقی حکومت کا سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی کا اعلان

  • 5 hours ago
Advertisement