Advertisement
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

لاہور:پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر ممبران کے فوری استعفوں کی قرار منظور کر لی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 31st 2022, 10:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کے فوری استعفوں کے مطالبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قرارداد علی عباس کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد میں عالمی سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق  ابتر سیاسی صورت حال، مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے، ایوان چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ 

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی نے اختیارات کو دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو تفویض کرنے کا بل پاس کرنے کی قرار داد بھی منظور کر لی ہے۔

گزشتہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کے اختیارات سیکرٹری قانون کو دے دیے تھے جنہیں اب دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

Advertisement