وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کےامور پر جامع شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں وزیر خارجہ نے زور دیا کہ قانونی تقاضوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لائی جائے تاکہ افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں۔
واضح رہے کہ انتھونی بلنکن نے 26 جنوری کو 71 ویں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 13 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 15 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 16 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 15 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 11 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 11 گھنٹے قبل