جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد:تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونےکے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس وجہ سے ریفرنس وقتی طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کو روکا ہے، ہم کچھ مزید شواہد بھی اس کے ساتھ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں ردو بدل کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ردو بدل کے نکات ڈال کر دوبارہ ریفرنس دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ آج ہی پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سےملاقات ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ چاول اور گندم ک اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔ بجلی کی چوری کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئےکام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نگران حکومت کے اقدامات سے ممکن ہوا۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتر ہو گی۔ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ جب تک اسپیس نہیں ملے گی ہم آگے نہیں جا سکے گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کےلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہت بہتری آئی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہو گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔ ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلے پر ہے۔ ہمارا ٹارگت محصولات کو بڑھانا ہے۔ ہمارے پاس چیزیں ہیں مگر ان پرعمل درآمد ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ہم نے ایجنڈے پر عمل درآمد کی طرف جانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے۔ حکومت نے آپریشنل اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ جو ادارے نقصان میں ہیں ان کو نجکاری کی طرف لے کر جائیں گے۔ ٹیکس کلیکشن میں کمی ہے جس کو ٹھیک کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

60 ٹن امدادی سامان میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔

ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 60 ٹن امدادی سامان موجود ہےجس میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں

فلوریڈا: قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اور روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا کو 4-6 ،6-0 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll