Advertisement
تفریح

بالی وڈ سینئر اداکار متھیلیش چترویدی چل بسے 

ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سپُر ہٹ فلم ’ریڈی‘ کے سینئر اداکار متھیلیش چترویدی  67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2022, 8:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی وڈ سینئر اداکار متھیلیش چترویدی  چل بسے 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار متھیلیش چترویدی کی موت گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ۔  سینئر اداکار کی موت کی اطلاع اُن کے داماد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

 اداکار کی اچانک موت پر بالی ووڈ کے فلمساز، اداکار و ہدایتکار سبھی نے  گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ اداکار متھیلیش چترویدی نے ’کوئی مل گیا‘، ’اشوکا‘ اور ’ریڈی‘ جیسی کئی سُپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

متھیلیش چترویدی نے سال 1997ء میں فلم ’بھائی بھائی‘ سے بالی ووڈ نگری میں قدم رکھا اور پھر کئی سپُر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس کے علاوہ اداکار نے سال 2020ء میں آئی سیریز اسکیم 1992 سے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement