دنیا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
کابل:افغانستان کے دارالحکومت میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ، دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس کی جانب سے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس حوالے سے کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ دھماکہ پرہجوم مقام پر ہوا، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان
بنی گالہ چھاپہ ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ،فواد چودھری
25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں، تلخیاں بڑھانا مسئلہ نہیں ،ہماری یہاں حکومت ہے، 25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پنجاب میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھیں گے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو جو 2 کارکن شہید ہوئے ہم ان کے اہلخانہ کو انصاف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل کی جائے گی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا جبکہ شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور کمیٹی بنا دی گئی ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل کو حل کیا جا سکے، بڑا مربوط نظام چلے گا اور پاکستان کا فائدہ بھی سیاسی استحکام میں ہے۔
معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کبھی اوپر کبھی نیچے جاتا ہے، ایسے معیشت نہیں چلتی جبکہ سفید پوش آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھی اپنی پالیسی واضح کر دی ہے اور معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ پارٹیز کے بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے لیے فریم ورک بنانے کے لیے تیار ہیں اور فاصلے کم ہونے میں بہتری ہے لیکن فاصلہ اس وقت کم ہو گا جب شہباز شریف الیکشن کی طرف جائیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم فساد کے بغیر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں،ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ معیشت اتنی تباہ ہوچکی ، اسے ریلیف دینا چیلنج ہے۔
ہم سے 2صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا تو سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے، صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں، پہلے الیکشن کا اعلان تو کریں پھر اس معاملے پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
پاکستان
شمالی وزیرستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقےکا گھیراؤ کرلیا ہے اور واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پاکستان
صدر کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدی جو 15سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ان کی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
60 سال یا زائد عمر کی خواتین جو 10سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کی بقیہ سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی کے مجرموں سمیت ریاست مخالف سرگرمیوں اور اغوا میں ملوث مجرموں کی سزاؤں پر نہیں ہوگا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفرکی سہولت دینے کا فیصلہ
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
اسپین: فیسٹیول کے دوران اسٹیج گرنے سے ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع
-
پاکستان 2 دن پہلے
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر مزید سستا, نئی قیمت سامنے آگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
ہر قسم کے ویزے پر عمرہ ادائیگی کی اجازت