پاکستان
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کر دیا
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغریٰ برپا کی ہے، بلوچستان میں سیلاب سے غیرمعمولی تباہی ہوئی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سیلاب سے بے تحاشہ نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے فوری جاری کر دیے ہیں ، عوام بالخصوص مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں ۔
سیلاب زدگان کیلئے رقوم اکاؤنٹ نمبر 'جی 12164' میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
پاکستان
فری اینڈ فئیر الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ہی ممکن ہوسکتے ہیں ، انوارلحق کا کڑ
انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ذاتی عناد کی وجہ سے کسی کا پیچھا نہیں کر رہے لیکن ہم قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔
-1280x720.jpg)
لندن: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اس وقت کرپشن کے ایک مقدمے میں جیل میں ہیں .
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ ہزاروں ارکان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے سیاسی عمل میں اہم کردار ادا کریں گے اور آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان جس میں کہا گیا کہ ملک میں انتخابات اگلے سال جنوری میں ہوں گے ۔ جس کے بعد پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ذاتی عناد کی وجہ سے کسی کا پیچھا نہیں کر رہے لیکن ہم قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ عمران خان ہو یا کوئی اور سیاستدان جو اپنے سیاسی طرز عمل سے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے ہمیں اس کے خلاف قانون کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔
پی ٹی آئی نے انوارلحق کاکڑ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نےنگران وزیراعظم سے فوری وضاحت کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ نگران وزیر اعظم اپنے آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے علیحدہ کریں ۔
جرم
21سالہ نوجوان قتل ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا
ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ورثاء نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کےباعث جی ٹی روڈ سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔

گوجرانوالہ : علی ٹاؤن کے علاقے میں 21 سالہ نوجوان کو شدید تشدد کرنے کے باعث قتل کیا گیا تھا ۔
ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ورثاء نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کےباعث جی ٹی روڈ سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔
مقتول کے ورثاء نے چن داقلعہ چوک بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے ، مسافروں کا گاڑیا ں روک کر احتجاج کو ختم کرنے کا مطالبہ ۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج اسی طرح جاری رہے گا ۔
ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا کا چن داقلعہ چوک پر احتجاج جی ٹی روڈ بلاک کردیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/0HAOP1YL17
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
پولیس کے اعلی افسران نے واقعے کا نوٹس لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، پولیس کی جانب سے مقتول کے ورثاء سے مذاکرات جاری ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، پولیس کا مزید کہناہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرارواقعے سزا دلوائیں گے ۔
پاکستان
نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔
قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
جرم 2 دن پہلے
فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
پاکستان ایک دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری