Advertisement
علاقائی

سندھ : مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش

کراچی :سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوگیا ، کراچی،  حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 6 2022، 2:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ  : مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر  قائد میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔   موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ 

دوسری جانب چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ 

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی  ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 

Advertisement
Advertisement