Advertisement
پاکستان

عمران خان اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے،شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  عمران خان اور پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 6 2022، 5:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے،شیخ رشید

 

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں  سیاسی بےامنی  مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ اس لیے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

Advertisement