امریکی ریاست پنسلوینیا میں فائر فائٹر کےگھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔


آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے فائٹر فائٹر کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر پتہ چلا کہ آگ ان کے گھر میں لگی ہے۔ فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔
نیسکوپیک نامی علاقے میں رات گئے پیش آیا۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔
ہیرولڈ بیکر علاقے میں فائر فائیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جب انہیں واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فوراً گھر پہنچے جو اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔
انہوں نے بتایا جب ٹیلی فون پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تو پتہ قریب واقع دوسرے گھر کا لکھوایا گیا۔ تاہم جیسے جیسے ان کی فائربریگیڈ کی گاڑی قریب ہوتی گئی انہیں احساس ہوا کہ یہ تو ان کا ہی گھر ہے۔
موقع پر پہنچنے کے بعد انہوں نے شعلوں میں گھر گھر کے اندر جانے کی بہت کوشش کی تاہم دروازے اندر سے بند تھے۔ انکا کہنا ہے کہ ہم کوششوں کے باوجود انہیں نہیں بچا سکے۔
آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سب سے پہلے گھر کے پورچ میں لگی جس نے پورے گھر کو گھیر لیا۔
ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
 

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب
- 2 گھنٹے قبل
 

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
 

اسلامی ممالک کا اجلاس، غزہ سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا پر زور
- 5 گھنٹے قبل
 

قلات میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کےخلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
 

محکمہ موسمیات کی آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل
 

معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
- 3 گھنٹے قبل
 

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
- 14 گھنٹے قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- ایک گھنٹہ قبل
 

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل
 

پی آئی اے انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع میں شدت، فلائٹ آپریشن رک گیا
- 5 گھنٹے قبل
 











.webp&w=3840&q=75)
