اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، معیشت کی بہتری کیلئےلگژری اشیاکی درآمدپرپابندی لگائی، ستمبر تک مشکلات رہیں گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج تک 450 ملین ڈالر واپس نہیں کرسکے مزید قرض مانگتے ہوئے شرم آتی ہے ، دنیا سے قرض لینا مشکل بھی ہوگیا اور شرم بھی آتی ہے ۔ دنیا کہتی ہوگی یہ کسطرح ملک چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہ کہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں، ہماری خریدی گئی گیس ملک کو بچا رہی ہے کورونا میں سستی گیس نہیں خریدی گئی ، ہم نے حکومت میں آ کر مشکل فیصلے کئے، توانائی کی قیمتیں بڑھائیں، ہمارا انحصار امپورٹ بیسڈ معیشت پر ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 80ارب ڈالر کی درآمدات اور 30ارب کی برآمدات ہوئیں ، معیشت کی بہتری کیلئےلگژری اشیاکی درآمدپرپابندی لگائی ، ماضی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتارہا ، ہم گروتھ کرتے ہیں پھر برسٹ ہو جاتے ہیں ، ہم ایکسپورٹ نہیں کر پارہے ہیں اور دنیابھرمیں شرح سودمیں اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بجلی کی پیداوار بڑھائی ، ہم نے بجلی بڑھا کر ایکسپورٹس نہیں بڑھائی ، جو اضافی بجلی بنائی وہ شادی ہالز میں استعمال کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم دبئی سے سستا پیٹرول بیچ رہے ہیں ، 5 سے 6 ارب ڈالر کا خوردنی تیل رواں سال درآمد کرناپڑے گا ، ایل این جی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے ، کورونا کے دوران سستی ایل این جی مل رہی تھی مگرکسی نےمعاہدہ نہیں کیا۔
وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یواےای) اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، قرض 25 ہزار ارب پر تھا، عمران خان نے 42 ہزار ارب کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 days ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 20 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 days ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 21 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 19 hours ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 21 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 days ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 20 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago

.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)



