Advertisement

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کلب بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 8 2022، 12:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی تازہ صورت حال پر غور کے لیے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت پر بحث کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا، سلامتی  کونسل نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت  بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل دوسرے روز بھی غزہ پر خوفناک بمباری جاری ہے، اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement