عمران خان کی صدارت سازشی بیانیہ بنا جسے شہباز گل کے ذریعے آگے بڑھایا گیا: رانا ثنا
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں سازشی بیانیہ بنایا گیا، نجی چینل کو سازش میں شامل کیا گیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں سے بیٹھ کر سکیورٹی انتظامات پر بات کی، یکم سے 9 ویں محرم تک 6 ہزار سے زائد مجالس کا انعقاد ہوا، انٹیلیجنس اداروں اور سیکیورٹی اداروں نے بھر پور اقدامات کیے۔
شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ایک نجی چینل کے ساتھ باقاعدہ سازش کی گئی اور اس میں سیاسی عنصر یہ تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس اور فارن فنڈنگ میں پھنس چکی ہے اور شہدائے لسبیلہ کے خلاف ان کی گمراہی سامنے آئی ہے، اس سے دھیان ہٹانے کیلئے ایک سازش کے تحت بیانیہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی صدارت میں سازشی بیانیہ بنایا گیا، نجی چینل کو سازش میں شامل کیا گیا، فواد چوہدری اور شہباز گل کے ذریعے سازشی بیانیے کو آگے بڑھایا گیا، شہباز گل کو فون کیا گیا اور اس نے لکھی ہوئی تحریر پڑھی۔
ان کا کہنا تھاکہ خاص رینکس کو پکارا گیا اور مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، آپ کا ضمیر ہے اور آپ جانور نہیں، ادارے کے اندر بغاوت کرانے کی کوشش کی گئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف قانون کے تحت درج شکایت پرکارروائی کی گئی ہے اور درج شکایت کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہوئی ہے۔
انہوں نے شہباز گل پر مقدمے میں لگنے والی دفعات پڑھ کر سنائیں اور کہا کہ شہباز گل کو صبح عدالت میں پیش کریں گے اور فیصلہ عدالت کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہے یہ اغواکیسے ہوا؟ شہباز گل نے نجی چینل پر بیان دیا ان کے بیان کی حدتک مزید انکوائری کی ضرورت نہیں، شہبازگل اورنجی چینل کے پیچھے کون کون ہیں اس کی انکوائری ہونا ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری سمجھدار آدمی ہیں وہ آگے نہیں آئے۔
شیخ رشید کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ شیخ رشید چلے ہوئے کارتوس ہیں ان کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں، ان کو عمران خان بھی اب میٹنگز میں نہیں بلاتے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
