جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری 

اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں آج سے 13 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارشوں کا امکان ہے ۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی کردی ہے ۔ شہر قائد میں  بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔ بارش سے کراچی کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کے قریب موجود ہے، مون سون کے کم دباو کی شدت تاحال برقرار ہے جس کے باعث آج دوپہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چار سے پانچ دن کے اس اسپیل میں کراچی میں  100 سے 150 ملی میٹر بارش کی امید کی جارہی ہے ، بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 16 یا 17 اگست تک جاسکتا ہے۔

کراچی میں بدھ کے روز بھی بعض علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی ہوئی جبکہ  شہر  میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 

اندرون سندھ بارشوں سے ٹھٹھہ ، بدین ، دادو، جام شورو ، لاڑکانہ ، شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

محکمہ  موسمیات  کے مطابق بلوچستان میں آج سے 13 اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔  ژوب، بارکھان ، آواران، واشک ، خاران، قلات ، پنجگور، کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی  ہے۔  

علاقائی

پنجاب کو آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کو  آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا، سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈشوزپر رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، چین کی 8 کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مریم نواز نے  آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دیدی ، انہوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرزکے لئے دو ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

وزیرخزانہ نے ان خیالات کااظہار واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پرمختلف ملاقاتوں میں کیا۔ وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے انہیں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اس ہفتے پاکستان آنے والے سعودی وفد کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں کراچی سے چمن تک این 25 شاہراہ کی تعمیر اوردیامیر بھاشا ڈیم فنڈنگ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

زیرخزانہ نے عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2047 تک ایک اعلیٰ درمیانی آمدنی والا ملک بننے کا ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت 2047 تک 300 بلین ڈالر تین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے ملاقات بھی کی۔وزیرخزانہ نے تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طویل المدتی شراکت داری پرروشنی ڈالی۔

انہوں نے برطانوی وزیرکو ملک کے سازگار اقتصادی اشاریوں،ٹیکسیشن اورتوانائی وسرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے ترجیحی شعبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن اور پرائمری بیلنس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی معاہدہ کی وجہ سے پاکستان میں کلی معیشت کومستحکم بنانے میں مددملی ہے ۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت کاآغازکردیاہے ۔ وزیرخزانہ نے سٹی بینک کے وفد کو ٹیکس، توانائی شعبہ کے اصلاحات اورسرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کی طرف سے فلسطین کی رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی طرف سے فلسطین کی  رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ رات ہونے والی بحث کے نتیجے، اتفاق رائے تک نہ پہنچنے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکنیت کی سفارش کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ 75 سال سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا اور یہ ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 4 جون 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد و خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست میں رہنے کا موروثی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll