جی این این سوشل

پاکستان

 شہباز گل مقامی عدالت میں پیش ،  دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

اسلام  آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ  ، مقامی عدالت نے شہباز گل کا  دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے  ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 شہباز گل مقامی عدالت میں پیش ،  دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات  کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی سماعت کی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بعد میں پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے پولیس کو دو روز میں شہباز گل سے تفتیش کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کی  گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس نے قانون کے مطابق بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

 

پاکستان

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں  غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔  حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے  شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll