جی این این سوشل

پاکستان

عراقی نیوی کے سربراہ کی آرمی چیف سےملاقات، دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عراقی نیوی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عراقی نیوی کے سربراہ کی آرمی چیف سےملاقات، دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی  نیوی کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور دفاعی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، عراقی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں پاکستان اس کا اعتراف کرتا ہے۔

علاقائی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے تباہی

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے  تباہی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ  دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ  کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے اور گھر منہدم ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں ، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی بائیس پشاور بارہ کوئٹہ تین گلگت دس مری چار اور مظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو بڑی دعوت

شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو بڑی دعوت

اسلام آباد :  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے منصوبے کو مزید وسعت دے کر کوئلے پر چلنے والے درآمد شدہ ملکی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں گروپ کے چیئرمین WU-Lei کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو اپنے منصوبے آگے بڑھانے میں تمام سہولیات فراہم کریگی۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہبازشریف نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔گروپ کے تھرکول منصوبے سے سالانہ 40کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll