جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف نے کہا تھا ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں:مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کا کہا تھا، آج بھی ان کا مؤقف یہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف نے کہا تھا ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں:مریم اورنگزیب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم رہے اور تینوں بار نکالے گئے،ان کے پاس رازتھےلیکن وہ ملک کی خاطرخاموش رہے، نواز شریف نے کہا تھا کہ ادارے آئینی حدود میں رہیں ان کا مؤقف آج بھی وہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کو خود عمران خان نے نقصان پہنچایا، افواج پاکستان سے لڑائی آپ نے خود لڑی، شہباز گل نےعمران خان کا دیا اسکرپٹ پڑھا، عمران خان کے اکسانے پر فوج کے خلاف مہم چلائی گئی، عمران خان نے نفرت کے جو بیج بوئے وہی کاٹ رہے ہیں۔

حکومتی ترجمان نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ادارے کو کہتے ہو مداخلت کرے، تمہاری پارٹی کو بچائے، آپ کی جماعت سے آوازیں اٹھ رہی ہیں فارن فنڈنگ کہاں گئی، 2013ء سے 2022ء تک جو پیسہ آیا اس کا حساب آپ نے دینا ہے، آپ فارن فنڈنگ میں 8 سال بعد پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی فارن ایڈڈ ڈیکلیئر ہو چکی ہے، توشہ خانہ کے تحفے لیکر بیچ دیئے اور ڈکلیئر نہیں کیے، ایک سال بعد توشہ خانہ کے تحفے ڈیکلیئر کیے اور پوری پالیسی تبدیل کروائی، آپ کی بیگم نے پوسٹنگ اور زمینوں کے عوض انگوٹھیاں لیں،آپ گھنٹہ گھنٹہ جھوٹ بولتے ہیں۔

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند مدار میں داخل

سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند مدار میں داخل

چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ خلا کا سفر کرنے والا پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند مدار میں داخل ہوگیا۔

چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll