وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو، جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔


قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔
جناح نے قانون ساز اسیمبلی کے خطاب میں واضع کر دیا تھا کہ وہ اکثریت اور اقلیت میں تفریق نہیں چاہتے۔ انہوں نے مساوات، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ پر زور دیا، اس لئے اقلیتوں کا تحفظ کرنا اور ان کے حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست اور ہر شہری کا آئینی اور قومی فرض بنتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جناح کے ویژن کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں اقلیتوں کے حقوق اور آزادیوں کو آئین کا حصہ بنایا۔ شہید بھٹو کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1988 میں اقلیتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی اور ‘اقلیت ہمارہ اعتماد’ کا نعرہ لگایا۔
2009 میں آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا۔ یہ دن منانے کا مقصد جناح کی 11 اگست 1947 کے خطاب کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو۔ جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔1/4
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2022
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 6 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





