جی این این سوشل

تفریح

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل

ممبئی : گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ہونیوالے معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو شری واستو  کو ورزش  کے دوران سینے میں درد ہوا اور وہ گر گئے جہاں  انہیں   دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) لے جایا گیا، جہاں کامیڈین کو دو بار سی پی آر دیا گیا تاکہ ان کی طبیعت بحال ہوجائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے تازہ ترین بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی جان خطرے میں ہے اور اُن کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ راجو شری واستو کا شمار  بھارت  کے کامیاب اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں ہوتا ہے ، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔  وہ بگ باس سیزن تھری کا بھی حصہ رہے ہیں۔

 

 

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مضبوط باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll