مجھے کوئِی خوف نہیں ہے، ضمیر کا سودا نہیں کروں گا، اللہ کو جواب بھی دینا ہے:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کا نظام انسان کو غلام بنا دیتا ہے، مجھے کوئِی خوف نہیں ہے، میں اپنے ضمیر کا سودا نہیں کروں گا کیونکہ مجھے اللہ کو جواب بھی دینا ہے۔


سابق وزیر اعظم عمران خان نے زوم میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم پاکستان کی 75 سالہ جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے، کل 12 بجے تک جشن آزادی کا پروگرام ہوگا اور پھر اس کے بعد 14 اگست کا استقبال اچھے ڈھنگ سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ایک آزادی ہمیں 75 سال پہلے ملی تھی، وہ انگریز کی غلامی سے آزادی تھی، لیکن حقیقی آزادی کے لیے ابھی بھی ہمیں سفر طے کرنا ہے، وہ میں کل بتاؤں گا کہ ہمیں کیا کرنا ہے کہ ہم اصل میں آزاد ہو جائیں، پاکستان میں بیرونی سازش کے تحت رجیم تبدیل کی گئی اور ہماری حکومت ہٹا دی گئی، جنہوں نے یہ سازش کی ان کا یہ خیال تھا کہ پارٹی اب مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ناانصافی پرحضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایک بڑا مشہور قول بھی ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا لیکن ظلم اور ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے اور کبھی بھی انسان کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا جب تک کے وہ اپنے خوف پر پوری طرح قابو نہ پا لے۔
پی ڈی ایم حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان چوروں کی لانگ ٹرم پلاننگ دیکھی جائے تو وہ یہ ہے کہ پہلے سختی کرو، پھر پراپیگنڈا کر کے کوئی چیز میرے بارے میں نکالی جائے اور اس کے بعد کوئی بین آجائے اور ڈیل یہ کی جائے کہ عمران خان کا بین تب ہی ہٹے گا جب نواز شریف کو نااہلی سے ہٹایا جائے، ساڑھے 3 سال میں مجھے میڈیا سے ڈر نہیں تھا کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کوئی کرپشن جیسی غلطی کی ہی نہیں ہے، میڈیا سے مجھے واحد مسئلہ یہ تھا کہ کوئی فیک نیوز میرے بارے میں نہ پھیلے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر موجود ہے
- ایک گھنٹہ قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 13 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں لگا سکتے ہیں، یورپی یونین
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے،طورخم بارڈر جلد آمدورفت کیلئے کھلنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 13 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 13 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، وزیر دفاع
- 39 منٹ قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل