Advertisement
تفریح

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کی آج 22 ویں برسی

لاہور:پاکستان کی  معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 22برس بیت گئے، ان کے گیت آج بھی بےحد مقبول ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 13 2022، 2:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کی آج 22  ویں برسی

پاکستان میں پاپ میوزک کی بانی اورسریلی آواز کی مالک  نازیہ حسن نے3 اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی، انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔1975میں گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام  "کلیوں کی مالا " سے کیا۔

جس کا گانا"دوستی ایسا ناتا" بہت مقبول ہوا۔ نازیہ حسن نے 15 سال کی عمر سے گانے کا آغازکیا اور  اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل ڈسکو اور پاپ گانے متعارف کرائے۔معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں،  کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔

70 کی دہائی کے اواخر میں ان کی شہرت لندن بھر میں پھیل چکی تھی ، جس پر معروف موسیقار بِڈو نے ان سے رابطہ کیا اور یوں پہلا البم ’ڈسکو دیوانے‘ وہیں پر ریکارڈ ہوا جس نے آدھے ایشیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا کیونکہ اس میں انگریزی، اردو، ہندی، کلاسک، ڈسکو اور پاپ سب کی جھلک تھی۔ "ڈسکو دیوانے" چودہ ملکوں میں سنا گیا اور اس وقت ایشیا کے بہترین گانوں میں شمار ہوا۔

انہی دنوں انڈین اداکار و ہدایت کار فیروز خان ’قربانی‘ نامی فلم بنا رہے تھے جس کے لیے انہیں ایسی الگ آواز کی تلاش تھی جو صرف نازیہ حسن کی تھی، ان سے رابطہ کیا گیا اس وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال تھی، وہی گانا فلم کے ہٹ ہونے کا باعث بنا ۔

نازیہ اور زوہیب نے پاکستان میں پاپ میوزک  کی بنیاد رکھی، ڈسکو دیوانے کے علاوہ بوم بوم، ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرہ بھی ان کے البم ہیں۔ ان کے گانے پاکستان اور انڈیا ہی نہیں امریکا برطانیہ اور روس کے میوزک چارٹس میں بھی ٹاپ پر رہے ۔

نازیہ حسن کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔ نازیہ حسن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس کے علاوہ ، پلاٹینیم، ڈبل پلاٹینیم اور گولڈن ڈسکس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی مقرر ہوئیں،1997 میں نازیہ حسن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں لیکن ان کی شادی ناکام ہو گئی، بعد ازاں نازیہ حسن نے 2000 میں اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث13 اگست 2000کو لندن کے ایک ہسپتال میں صرف 35 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ 

Advertisement
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

  • 3 hours ago
دسمبر میں  آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

  • an hour ago
صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں  احتجاجی مظاہرے

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے

  • an hour ago
حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

  • 15 hours ago
حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

  • 3 hours ago
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر  شہروں میں موسم  خشک رہنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم  خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 2 hours ago
چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

  • 14 hours ago
عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  • 3 hours ago
ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

  • 14 hours ago
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں  ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع

  • 3 hours ago
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

  • 15 hours ago
پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

  • an hour ago
Advertisement