جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کا 75 واں جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھی سخت پابندیوں کے باوجود پاکستان کا 75 واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا 75 واں جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کشمیر مقبوضہ کشمیر بھی سخت پابندیوں کے باوجود پاکستان کا جشن آزادی منایا گیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی اور ڈرونز کیمروں سے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے۔

سرینگر میں کشمیریوں نے بھارتی فورسز کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے، کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔

بھارت نے 15 اگست کو اپنے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ علاقے کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے، نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے۔ کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

دنیا

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

ترکی : میڈیا ذرائع کے مطابق ترک امدادی ادارےنے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے۔ 
  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔ 
یاد  رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا ، اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

60 ٹن امدادی سامان میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت 17 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کےلیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔

ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 60 ٹن امدادی سامان موجود ہےجس میں جنریٹر اور بجلی کا سامان بھی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

ماسکو: روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll