جی این این سوشل

پاکستان

راولپنڈی: گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق

راولپنڈی: ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ مقتولین کے گھر میں گھس کر کی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی: گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

 علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے جس کے بعد مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام و اہلکاروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں جب کہ فارنزک ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

 
 

پاکستان

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہے ہیں. اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا اب انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا. آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں.

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہی ہیں.

انہوں نے کہ اکہ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہیں،  جعلی فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت بنانے کے بعد شریف خاندان نے قومی عہدوں کو مذاق بنا دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی. وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll