کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہلکی سے معتدل بارش امکان ہے ، کل سے 18 اگست کے دوران کراچی سمیت مشرقی سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہوا کا ایک اور شدید کم دباو ڈیپریشن کی صورت میں مشرقی بھارت میں موجود ہے ، کل صبح یا دوپہر سے مشرقی سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل رات گئے تیز بارش ہوسکتی ہے، بالائی سندھ میں 19 اگست تک بارش کا امکان رہے گا ۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کچھ علاقوں میں رات گئے بھی بارش ہوئی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago



