جی این این سوشل

پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقررہو گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نےالیکشن کمیشن  کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ کمیشن مطمئن ہے کہ جو ڈونیشن وصول ہوئی، وہ ابراج گروپ اور امریکا میں لی گئی،پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن سے بھی فنڈنگ وصول کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 34غیر ملکیوں سے بھی ڈونیشن وصول کی گئی،تحریک انصاف نے 16 اکاونٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دی۔

کمیشن مطمئن ہو گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ہے،پی ٹی آئی نے شروع میں 8 اکاونٹس کی تصدیق کی۔

دوسری طرف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خط بھی ارسال کر رکھا ہے جس میں ان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ان کی سالانہ رپورٹ کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک کی تمام تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور ٹرسٹ کے ریکارڈ کی تفصیلات طب کی گئی ہیں۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

پاکستان

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

کیبنٹ ڈویژن نے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو  ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

17 نومبر تک سیکنڈری اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

لاہور میں اسموگ کی سنگین صورتحال ہوتی جارہی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 872تک پہنچ گیا۔آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی۔

اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر عمل انتہائی کم ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll