پاکستان
گیس اور بجلی کے بعد پانی کے بلوں میں بھی اضافے کا فیصلہ
واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی واسا لاہور نے صارفین کے لیے پانی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا-
ذرائع کے مطابق چھوٹے صارفین کے لیے پانی کے بلوں میں 100 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ پوش علاقوں کے ٹیرف میں رقبے کے لحاظ سے اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ واسا جلد بورڈ سے منظوری کے بعد نئے ٹیرف اطلاق کرے گا۔
وائس چیئرمین واسا نعیم الحق کے مطابق محکمے کو اس وقت خسارے کا سامنا ہے جس کو کم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
دنیا
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں اور بمباری سے مزید 40 افراد شہید
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں، ملک کے مشرقی حصے وادی بیکا اور بعلبیک پر بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے۔
مزید کہنا تھا کہ 11 افراد بعلبیک میں شہید ہوئے، جبکہ 9 افراد ضلع شکان میں شہید ہوئے، اس کے علاوہ صہیونی فوج کے نصریہ گاؤں میں حملے میں 16 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ حملے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے اسرائیل کی جارحیت ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت کا راستہ ہو سکتا ہے تاہم اسرائیل کو لبنان پر بمباری بند کرنی ہوگی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد شہید اور 13 ہزار 658 زخمی ہو چکے ہیں۔
تفریح
برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا
معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی نامور ادکارہ اور شوبز اسٹا ر ماہرہ خان کے کو ان کی ثقافتی اور فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔
ماہرہ خان نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
نامور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرادکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔
علاقائی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔
لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا