ویب ڈیسک : کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے آج 25 برس بیت گئے۔


فیصل آباد کے معروف پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948کو پیدا ہوئے ۔ نصرت فتح علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال استاد فتح علی خان کے بیٹے اور استاد مبارک علی خان کے بھتیجے تھے ۔ ان کے والد تو چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر یا انجئینر بنیں مگر نصرت فتح علی خان اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے اور پھر انہوں نے اپنے آبائی فن کوکمال عروج پر پہنچا دیا ۔
صرف سولہ برس کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا۔ انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں یادگار غزلیں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے جن میں "میراپیغام پاکستان "سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر تھے جنہوں نے اپنی آوازکے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کو متعارف کروایا ۔
استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’، ’میرا پیا گھر آیا“ اور ’میری زندگی ‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کومتعارف کروایاان کی جادوئی آواز سامعین پر وجد طاری کردیتی تھی یہی وجہ تھی کہ ان کی قوالی سے بے شمار غیر مسلم مسلما ن ہوئے ۔
استادنصرت فتح علی خان نے پاکستان میوزک انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی موسیقی کا جادو جگایا ۔ بین الاقوامی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ“ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔
انہیں بطورقوال کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ان کی قوالی پر کتابیں بھی لکھی گئیں جبکہ جاپان میں 1992میں' شہنشاہ قوالی'کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اورانہیں "گانے والے بدھا "کے لقب سے نوازا گیا ۔
استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کولندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
صوفی اورکلاسیکل موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں نام کمانے والے اس بادشاہ کی یادان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ رہے گی ۔

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 2 days ago

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- 19 hours ago
ایک اور اداکارہ کا بھی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، سکرین شاٹ دکھا دیا
- a day ago

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- 20 hours ago

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 2 days ago

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- 19 hours ago

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 2 days ago
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- 21 hours ago

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- 20 hours ago

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 2 days ago
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 21 hours ago
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 2 days ago


