جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ آج کھیلاجائےگا 

روٹرڈیم : پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان   تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ   میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ آج کھیلاجائےگا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا ،  قومی ٹیم نے میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے آخری دن ٹریننگ کچھ متاثر ہوئی ۔

گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز ہیزل ویگ سٹیڈیم ،روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

 

تفریح

اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں  کیوں  ہیں ؟

نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بولڈ سین کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں  کیوں  ہیں ؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم آج کل  یہ دونوں اداکار بولڈ سین کی وجہ سے  سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔

دونوں نامور اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں الو برائے فروخت نہیں، جو چلے تو جان سے گزر گئے اور مسٹر اینڈ مسز شمیم شامل ہیں۔

حال ہی میں ادکار نعمان اعجاز اوراداکارہ  صبا قمر کی ویب سیریز"مسٹر اینڈ مسز شميم" کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں دونوں کو  ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔

زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہوتاہے،بولڈ  سین منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباقمر اور نعمان اعجاز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجازجیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظرفلمانے  کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ  کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا کہ یہ کسی نیٹ فلکس سیریز کا سین ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکار ہیں،ایک اور صارف نے لکھایہ وہی اداکار ہیں جو وضو کے ساتھ گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسی چیزیں شوٹ کرتے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم  پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔

مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں  کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضلع جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 4 جوان سپرد خاک

شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 4 جوان سپرد خاک

ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال،ساکن ، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال،ساکن ،ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال،ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال،ساکن ، ضلع کرک) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک ۔

شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll