ملتان : موٹروے ایم فائیو پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی بس اور ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از کم 20 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔


جی این این کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ حادثہ لودھراں اور بہاولپور کے درمیان موٹروے ایم فائیو پر پیش آیا اور موٹروے کا یہ حصہ کئی گھنٹے بند رہا ۔
موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر نجی بس تیز رفتاری یا ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیچھے سے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔
ترجمان کے مطابق آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے د کھائی دے رہی تھی، امدادی ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جبکہ بس میں سوار 6افراد شیشے ٹوٹنے سے باہر نکلے۔
موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادتے کے شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ نشتر ہسپتال اور جلالپور کے طبی مراکز پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی ۔ کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملتان موٹروے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے جبکہ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی المناک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 39 minutes ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 5 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 19 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 5 hours ago

