جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی کابینہ کیجانب سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی اور 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری متفقہ طور پر مسترد کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کیجانب سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرات موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ میں جنگی بنیادوں پر رین ہاروسٹنگ کی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اسلام آباد میں اس منصوبے کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اجرا کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر شیری رحمان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی اور کمیٹی میں متعلقہ وزارتوں کے وزرا بھی شامل ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی اور خوراک کا تحفظ تینوں ایک دوسرے سے منسلک چیلنجز ہیں اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ان کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے متوقع مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور اس مسئلہ کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں دِیت کی کم از کم حد 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری متفقہ طور پر مسترد کر دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ادویات کی قیمتوں میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll