شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کیخلا ف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کیخلا ف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے 3 بجے سنایا جائے گا۔


سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب الجواب دلائل مکمل کر لیے ہیں جس پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ انٹرویو ایک دم نہیں ہوتے ، جو انٹرویو سے پہلے ہوتا رہا وہ بھی سامنے آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ مسترد کیے جانے کے حکم پر نظر ثانی کی جائے۔
آج سماعت کے دوران شہباز گل کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے نظرثانی درخواست پر دلائل دیے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ معمولی نوعیت کے کیسز میں آٹھ دس روز کا ریمانڈ دیا جاتا ہے یہ تو مجرمانہ سازش کا کیس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے موبائل میں کافی مواد موجود ہے۔
ان کے مطابق ملزم سے مزید ریکوری اور تحقیقات ہونی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ ثبوت مٹا دیے جائیں گے۔
دوسری جانب شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شہباز گل کو موقع سے گرفتار کیا گیا اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل نے اپنا موبائل فون جیب میں ڈالا۔
شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر بغاوت کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا اور عدالت پراسیکیوشن سے معلوم کرے کہ کیا وفاقی کابینہ کی اجازت لی گئی تھی۔
سلمان صفدر نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف سزائے موت اور عمر قید کی دفعات لگائی گئیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ میڈم آپ بتائیں، کیا اس تقریر پر سزائے موت کی دفعات بنتی ہیں۔
شہباز گل کے وکیل نے الزام عائد کہا کہ شہباز گل کے پرائیویٹ حصوں پر تشدد کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ تصویریں دکھا سکتے ہیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ شہباز گل پر مزید تشدد کا خدشہ موجود ہے۔
سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر زیرحراست تشدد نہیں کیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل



