جی این این سوشل

پاکستان

کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار ملیر ندی میں ڈوب گئی،7 افراد لا پتہ

 کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک رو ڈ پر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی گاڑی کو نکال لیا گیا۔ کار میں سوار7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار ملیر ندی میں ڈوب گئی،7 افراد لا پتہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

سیلابی ریلہ کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار کو بہا کر ملیر ندی میں لے گیا۔ کراچی پولیس کو  گزشتہ شام فیملی سمیت کار ڈوبنے کی اطلاع ملی۔ پانی کی سطح بہت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہ ہوسکا۔

رات گئے رکنے والا آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا گیا تو  ملیر ندی میں ڈوبنے والی کار  تو مل گئی لیکن کار سوار 7 افراد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

جائے حادثہ پر پہنچنے والے کار سوار افراد کے اہل خانہ نے بتایا کہ کار میں فیملی کے7 افراد سوار  تھے۔ کار میں خواتین اور بچے بھی موجود  تھے۔ تمام افراد کا گزشتہ روز سے رابطہ منقطع ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو تباہ حالت میں نکال لیا گیا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملیر ندی لنک روڈ کے اطراف گوٹھوں میں برساتی پانی داخل ہو گیا۔  سیلابی ریلے میں دبئی گوٹھ،سمو گوٹھ شفع محمد گوٹھ میں ڈوب گیا۔ درجن سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔

علاقائی

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں   پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا23 سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جانبحق

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ زیب کی موت ہو گئی جبکہ اس  کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا۔

 شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء کو ان کی شہادت کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22اکتوبر 1993کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کردیا تھاجب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بجبہاڑہ اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر سانحات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور مصائب کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مجرموں کا احتساب نہیں کیا جاتا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔

دوسری طرف مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء کی زندگی اجیرن، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کو بدترین ریاستی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انکے مستقبل بھی داؤ پر لگ چکے ہیں۔ حال ہی میں راجستھان یونیورسٹی سے 35 کشمیری طلباء کو معطل کر دیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق طلبا میواڑ یونیورسٹی میں ادارے کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شامل تھے، یہ طلباء گزشتہ تین روز سے احتجاج کر رہے تھے کیونکہ ان کی ڈگری راجستھان اور انڈین نرسنگ کونسل سے منظور شدہ نہیں تھی۔

جموں و کشمیر سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ طلباء کے جائز خدشات کو دور کرنے اور ان کے تعلیمی مستقبل کو تحفظ دینے کی بجائے یونیورسٹی نے طلباء کو معطل کر دیا یہ کہاں کا انصاف ہے۔ واقعے نے بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا ء کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش پیدا کردی ہے۔

کشمیری طلباء کا کہنا تھا کہ بھارت چند ٹکوں کے عوض ہماری حب الوطنی نہیں خرید سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز، آخری میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ  سیریز، آخری  میچ کیلئے قومی ٹیم  کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی پلئینگ الیون میں رکھا گیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll