جی این این سوشل

پاکستان

وادی نیلم: سیلابی ریلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مظفر آباد: وادی نیلم میں آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آکر پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وادی نیلم: سیلابی ریلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ڈپٹی کمشنر وادی نیلم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی نعش سیداں کے مقام سے مل گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق طلحہ کے ورثا سے انتظامیہ کا رابطہ ہو گیا ہے اور ملنے والی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں عمیر سجاد اور زبیر سجاد بھی شامل ہیں جو سگے بھائی ہیں، دونوں بھائیوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

تجارت

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔

 نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی  سستی کی گئی ہے۔

 نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


 ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب

پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک، کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس، ماسک اور درد بخار کم کرنے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟

ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نےبھی  امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
ادکارہ  نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ  اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔اس دوران ادکارہ نے امریکی الیکشن کا  ہیش ٹیگ یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کا بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی الیکشن  میں اپنا ووٹ استعمال ڈال دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے ۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll