جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی اُمور پر تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور ایمبیسیڈر مشیل جے سیزان سے ملاقات ہوئی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی اُمور پر تعاون کے فروغ پر اتفاق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان امریکہ کثیرالجہتی امور میں تعاون خصوصاً پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون، بہتر روابط اور ڈیجیٹل شمولیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور مشیل جے سیزان سے ملاقات مفید رہی۔ 

اس موقع پر مشیل سیزان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا   کہ پاکستانی سفیر مسعود خان کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور اس دوران کثیر الجہتی تعاون کو وسعت دینے اوراقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور دیگرامور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات جن میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، توانائی، زراعت اور ٹیک سیکٹر جیسے اہم شعبہ جات شامل ہیں، ان  کے فروغ کیلیے روابط کو تیزکرنے پر زور دیاگیا ہے۔

 دونوں ممالک کثیرالجہتی پلیٹ فارمز جن میں اقوام متحدہ نیویارک، جنیوا میں اقوام متحدہ کی تنظیموں اور ویانا، نیروبی، اٹلی اور پیرس میں اقوام متحدہ سے منسلک خصوصی تنظیمیں شامل ہیں ان پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ 

پاکستان اور امریکہ غذائی تحفظ، موسمیاتی چیلنج اور عالمی مالیاتی ڈھانچے سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ  ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔

ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔

2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔

2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔

ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

 ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا 

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔

ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll