اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 449کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار872 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.51 فیصدرہی جبکہ کوروناکے158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 20 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 20, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,872
Positive Cases: 449
Positivity %: 2.51%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 158
پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل
سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام
- 14 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 15 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 16 گھنٹے قبل