لاہور : پاک فضائیہ کے نشان حیدر حاصل کرنیوالے سب سے کم عمر آفیسرراشدمنہاس کاآج51واں یوم شہادت منایاجارہاہے۔


راشد منہاس 17فروری 1951 کو کراچی کے راجپوت گھرانے میں پیداہوئے اور 13مارچ 1971 ءمیں فضائیہ میں بطور پائلٹ آفیسر اپنی خدمات کا آغاز کیا ۔
جنگ کے موقع پر 20 اگست 1971ءکو ٹی تھری ٹرینر کی پرواز میں فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن بھی ان کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئے اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس پر ضرب لگائی اورطیارے کا رخ بھارت کی طرف کردیا ، راشد کو اندازہ ہو گیا کہ طیارے کو اغواء کر کے بھارت لے جایا جا رہاہے ۔
انہوں نے فوری طورپر پی اے ایف مسرور بیس پر رابطہ کیا اور طیارے کے اغواءکے متعلق آگاہ کیا۔
اس دوران راشد منہاس اورمطیع الرحمن کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس پر راشد منہاس نے مطیع الرحمن کو اس کے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کیلئے طیارے کا رخ فضا سے زمین کی طرف موڑ دیااور سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر طیارہ زمین بوس کر دیا۔ اس طرح مادر وطن کے وقار کو بچاتے اور دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاتے راشد منہاس شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے ۔ بعد ازشہادت انکی بہادری کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈنشان حیدردیاگیا۔
سب سے کم عمرمیں نشان حیدر پانے وا لے اس قومی ہیروکی بہادری کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 12 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 12 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل



