ہلسنکی : فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین پارٹی کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئیں ،وزیراعظم نے پارٹی کی ویڈیوز پر تنقید کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے۔


خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے غیرقانونی ڈرگز کبھی استعمال نہ کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے ساتھ پارٹی کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کا کہنا تھا کہ اپنی دفتری ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت بدستور قائم ہے اور دفتری امور کی انجام دہی کے لیے مذکورہ پارٹی چھوڑ کر گئی تھیں۔
سنا مارین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں عوام کی جانب سے شدید الزامات آئے کہ میں ایک ایسی جگہ تھی جہاں ڈرگ کا استعمال ہو رہا تھا یا میں خود ڈرگ لے رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں اور میں ڈرگ ٹیسٹ کے مطالبے کو غیرمنصفانہ تصور نہیں کرتی، میرے لیے قانونی تحفظ اور کسی شک سے نکلنے کے لیے، اس لیے میں نے آج ڈرگ ٹیسٹ کروایا ہے اور اس کا نتیجہ ایک ہفتے میں آئے گا۔
خیال رہے کہ 2019 میں منتخب ہونے والی دنیا کی نوجوان ترین حکومتی سربراہ پر اپوزیشن اور ان کے حکومتی اتحادیوں کی جانب ڈرگ ٹیسٹ کے لیے زور دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کی 36 سالہ وزیر اعظم سنا مارین کی ایک نجی پارٹی میں مقامی فن کاروں اور بااثر شخصیات کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر نشر ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم کی ڈانس ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام کے اکاؤنٹس پر نشر ہوئیں، جس پران کا کہنا تھا کہ ان کو معلوم تھا کہ ان کی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر خیال نہیں تھا کہ وہ ویڈیوز عوامی سطح پر جائیں گی۔
دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ میں وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا ، ان کا تعلق متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے ہے۔ سنا مارین نے یونیورسٹی آف ٹیمپرے سے تعلیم مکمل کی، جس کے بعد وہ صرف 29 سال کی عمر میں فن لینڈ کی پارلیمنٹ کا حصہ بنیں۔

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل