پاکستان
وزیراعظم کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پراظہار افسوس
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔
On the passing of JI's Hafiz Salman Butt my condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2021
جماعت اسلامی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ دل کا دورہ پڑنے سے 28جنوری کو انتقال کرگئے تھے ، ان کی عمر 65 برس تھی۔ وہ کئی روز سے لاہور کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔
حافظ سلمان بٹ، تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی،امیر جماعت اسلامی لاہور، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ اور جامعہ پنجاب لاہور میں اسٹوڈنٹس کونسل کے صدر بھی رہے۔ اس کے علاوہ مرحوم پاکستان ریلوے کی پریم یونین کےکُل پاکستان ریفرنڈم میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔
تفریح
شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا
بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
جبکہ اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔
اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورخان ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
پاکستان
آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ
آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
آرمی چیف سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر(این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹرپہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک چین مشترکہ فوجی مشق وارئیر 8 میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔
علاقائی
بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی
خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی
ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور