کھیل
لاہور:پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریاں جاری
لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کی طرز پر انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں ہے، قذافی اسٹیڈیم کے گرد نواح میں خصوصی لائٹس لگانے کا کام پیر سے ہو گاجبکہ تین مختلف مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ کنال میں ثقافتی ماڈلز بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ پی سی ہوٹل سے مسلم ٹاؤن تک براستہ کنال روڈ پر سرچ لائٹس لگائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پولیس ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے، واسا اور دیگر محکموں کی اہم میٹنگ طلب کر لی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرچکی ہے ، ہینرک کلاسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین پہلی بار جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ کوئنٹن ڈی کوک، بواما، این گیڈی اور ونڈر ڈیوسن سیریز نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
پاکستان
آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ
آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
آرمی چیف سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر(این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹرپہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک چین مشترکہ فوجی مشق وارئیر 8 میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔
علاقائی
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
نوٹیفکیشن کے مطابق 30 نومبر سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا
وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق 30 نومبر سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔
۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔
تفریح
منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ
راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سےان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سےان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔
ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔
اس کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی الزام عائد ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور