Advertisement
پاکستان

شہباز گل کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 24 2022، 2:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز گل کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج

پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے سے ملنے والا اسلحہ غیرقانونی نکلا۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں اُن کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق شہباز گل نے پہلے پستول اپنے ملازم کا بتایا لیکن اپنے دعوے کے مطابق اس ملازم کو پیش کرسکے نہ ہی اسلحے کا لائسنس یا اجازت نامہ دکھایا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران شہباز گل سے ملنے والے 2 سمارٹ فونز اور سیٹلائٹ فون کو فرانزک کے لیے بھجوانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 22 اگست کی رات پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جس میں سٹلائٹ فون، موبائل فون، پستول، سرخ رنگ کی ڈائری اور ديگر اشياء برآمد ہوئیں۔

Advertisement