پاکستان
بارشوں ، سيلاب کى تباہ کارياں : این ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد: ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب نے تباہی مچادی ہے ، نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے ) نے بارشوں سے ہونیوالے جانى و مالى نقصانات کی نئی تفصیلات جارى کردیں ۔
نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں مزيد 73 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ، جس کے بعد ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد 903 ہوگئى ، سب سے زيادہ سندھ میں 293 اموات ريکارڈ ہوئىں جبکہ بلوچستان میں حاليہ بارشوں سے اب تک 230 افراد تک جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق خيبرپختونخوا میں جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد 169 ريکارڈ کى گئى، پنجاب میں 164 جبکہ گلگت بلتستان میں 9 جبکہ آزاد کشمیر میں 37 افراد زندگى سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے اب تک 386 مرد 191 خواتين جبکہ 326 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 55 افراد حاليہ بارشوں اور سيلاب سے زخمى ہوئے ، ملک بھر میں 14 جون سےاب تک زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 1293 ريکارڈ کى گئى ہے ۔ سب سے زیادہ سندھ میں 836 افراد ، بلوچستان میں 98 خيبر پختونخوا میں 230 جبکہ آزاد کشمير میں 20 زخمى رپورٹ ہوئے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سيلاب سے گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 9693 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 72340 گھر تباہ ہوئے۔
ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 197182 گھر تباہ جبکہ 298077 گھروں کو نقصان پہنچا، 7 لاکھ 8 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا جبکہ ملک بھر میں 130 پلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 150 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملک بھر میں کل 3037 کلو ميٹر سڑکیں حاليہ بارشوں سے متاثر ہوئی ہیں ۔
علاقائی
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
اسموگ کے پیش نظر 17نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، مریم اورنگزیب
اسموگ اورفضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے، جبکہ دیگر محکموں کو اسموک کی روک تھام کرنے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ سکولوں کو 7 سے 17 نومبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
کھیل
پاک آسٹریلیا سیریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا
جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر
میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔
کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔
پاکستان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا