جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم آج سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے 

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈیجی  اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم آج سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے  کے نمائندے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں چیف سیکرٹری سندھ اور چیف انجنئیر سکھر بیراج وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلاً بریفنگ دیں گے ۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تمام صوبائی حکومتوں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے ۔ وزیرِ اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کو مزید تیز اور منظم کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔

 

پاکستان

کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونےاور غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے پی حکومت کا  آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاوس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں لیکن اس بار مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت

 طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں سامنے آنے لگی جس کے بعد افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ 

 طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔ 

 منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،  کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت  اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔ 

  بدخشاں صوبہ میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ،  منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں ۔ 

 غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی  صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 پاکستان کی جانب سے  ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر پر مبارکباد دی گئی ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا خطے پر گہرا اثر رہا ہے ،  پاکستان کی جانب سے امید کی جارہی ہے  کہ نئی امریکی انتظامیہ باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گی ۔ 

پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ہماری کوششوں کو سراہا جائے گا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا۔

 پاکستان کے داخلی چیلنجز کا سبب زیادہ تر گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں رہی ہیں، جس نے ملک کو معاشی بحران اور عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔

 موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور مالی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

 پاکستان عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، اور ملک کی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ عالمی امن اور معاشی تعاون جیسے مشترکہ امور پر مثبت بات چیت کے لیے تیار ہے اور ملکی مفادات کو ترجیح دینے والے آزاد موقف پر قائم ہے۔

 ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانی عوام اس بات پر اعتماد ہیں کہ  صحیح حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ملک پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll