Advertisement
پاکستان

بلوچستان: سیلاب سے تباہی ، کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ :بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 26 2022، 4:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان:   سیلاب سے تباہی ، کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، بلوچستان میں شدید بارشوں کے سبب کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ 8 گھنٹے سے منقطع ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں موسلادھاربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔ 

کوئٹہ میں مسلسل بارشوں سےمواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ،  بجلی،  انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل  ہوچکی ہے ۔ 

مسلسل بارشوں کے باعث   صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر  کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو اسپتالوں میںحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مشیر داخلہ ضیا لانگو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں ، ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بارش جاری رہی تو ڈیمز سے پانی کا اخراج شروع کردیا جائے گا۔

خیال رہے طوفانی بارشوں کے بعد بلوچستان کے ندی نالے بپھر گئے اور 18 ڈیمز ٹوٹ گئے جب کہ بلوچستان میں مون سون سیزن کی تباہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 234 ہو گئی ہے۔

حکومت بلوچستان نے فلڈ ریلیف اینڈری ہیبلیٹیشن فنڈ قائم کردیا ہے، فنڈ کے قیام کا مقصد بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئےعطیات کا حصول ہے۔ فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے عطیات اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائےجاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement