جی این این سوشل

پاکستان

بارشوں اور سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات تباہ،این ڈی ایم اے

اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک 937 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارشوں اور سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات تباہ،این ڈی ایم اے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 937 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 343 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 234، سندھ میں 306، پنجاب میں 165 اور خیبر پختونخوا میں 185 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں 37 اور گلگت بلتستان میں 9 افراد بارشوں اور سیلاب سے جاں بجق ہو چکے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے 6 لاکھ 70 ہزار 328 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار 995 مویشی مر چکے ہیں، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں بھی متاثر ہوئیں۔

بلوچستان میں 710 کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں اور 18 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سندھ میں 2 ہزار 328 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں اور 60 پلوں کو نقصان پہنچا، پنجاب میں 36، خیبر پختونخوا میں 6.5 اور گلگت بلتستان میں 2 کلومیٹر تک کی شاہراہیں متاثر ہوئیں۔

کھیل

دوسرا ون ڈے:محمد رضوان عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل

محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ  6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ون ڈے:محمد رضوان عالمی ریکارڈ  کی فہرست میں شامل

محمد رضوان اایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر  بلے باز محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے، مگر ان سے ایڈم زمپا کا کیچ  ڈراپ ہو گیا۔

محمد رضوان اگر ایڈم زمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو وہ  ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے۔

واضح رہے کہ اس  قبل سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

 حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔  

 پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔

پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل  اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا گیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں، سوال نامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔
اس موقع پر نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے،بعد ازاں  عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll